• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی بہتری کیلئے فیصلے مشاورت سے کرینگے، فضل الرحمٰن، زرداری ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پی پی شریک چیئرمین آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن نے اتفاق کیا ہے کہ ملک کی بہتری کیلئے فیصلے مشاورت سے کرینگے قومی حکومت ہی ملک کو سابق حکومت کے بنائے بھنور سےنکال سکتی ہے، قومی سطح پر بعض اہم تبدیلیوں کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کے رہنمائوں سے رابطے کئے ہیں ،گزشتہ روزمولانافضل الرحمن نے بلاول ہائوس میں آصف زرداری سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں نے موجودہ سیاسی صورتحال بالخصوص الیکشن کمیشن کے حالیہ فیصلے پر غور وخوض کیا۔ تاہم اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام فیصلے قومی حکومت کی مشاورت سےکر رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید