• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”کرکٹ فین“ اور اُبھرتے ہوئے اداکار مومن ثاقب آج ”ہنسنا منع ہے“ کے مہمان

کراچی (جنگ نیوز) عالمی شہرت یافتہ کرکٹ فین اور اُبھرتے ہوئے اداکار ”مومن ثاقب“ اتوار کو پاکستان کے سب سے بڑے کامیڈی شو ”ہنسنا منع ہے“ کے مہمان بنیں گے۔ 2019 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے کانٹے دار میچ میں مون ثاقب نے پاکستانی مداحوں کے جذبات کی کھل کر عکاسی کی۔ میچ ختم ہونے کے بعد اُن کا منفرد اور مزاحیہ انداز میں کہا گیا ایک جملہ ”او بھائی! مارو مجھے مارو“ دُنیا بھر میں وائرل ہوگیا اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندی پر پہنچ گئے۔ یہ تمام گفتگو ناظرین ”ہنسنا منع ہے“ میں رات 11 بجکر5 منٹ پر ملاحظہ کریں گے۔ پروگرام کے میزبان تابش ہاشمی ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید