• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادتی کے نتیجے میں پیداہونیوالی بچی چل بسی، اہل علاقہ کا ملزم کی گرفتاری کیلئے احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر)تھانہ قادر پور راں کے رہائشیوں نے چوک کچہری پر 9 ماہ کی بچی کی نعش اٹھاکر احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملزم رمضان نے ڈیڑھ سال پہلے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی، جنسی زیادتی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بچی آج 9 ماہ بعد فوت ہوگئی ہے ، تھانہ قادر پور راں پولیس نے 321/21مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزم کو گرفتار نہیں کیا۔ پولیس تھانہ قادر پور راں ملزم کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائے۔
ملتان سے مزید