• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے بورڈ اجلاس، اسلام آباد ہائی وے منصوبے کی تکمیل کی منظوری

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے بورڈ نے اسلام آباد ہائی وے منصوبے کی تکمیل کی منظوری دیدی ۔ پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس سے ٹی چوک جی ٹی روڈ تک سات کلومیٹر سیکشن کو پیپرارولز کی 42 ایف کے تحت بورڈ نے حکومتی انتظامات کے تحت منصوبے کو مکمل کرنے کی منظوری دی۔ یہ منظو ری چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گلبرگ سے پی ڈبلیو ڈی تک ہائی وے کی تعمیر کا کام پہلے ہی جاری ہےلھذا یہ پراجیکٹ اس وقت تک مفید اور نتیجہ خیز نہیں ہوگاجب تک کہ منصوبے کو ایک ہی بار میں مکمل نہ کیا جائے۔ یہ پورشن سات کلو میٹر کا ہے ۔ دو نوں جانب چار چارلین کی ہائی وے تعمیر کی جا ئے گی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے طویل مدتی منصوبے کی منظوری دی جو اسلام آباد میں سفری ضروریات کیلئے ضروری ہے۔ منصوبے میں بلیو لائن کیلئے بس روٹ بھی شامل ہوگا۔بورڈ نے اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ مسئلہ کے حل کیلئے دو الگ الگ سمریوں کی بھی منظوری دی۔ بلیو لائن اور گرین لائن بس روٹس کی منظوری اور اس ماہ کے آخر میں چین سے بسوں کے آنے تک دستیاب اضافی رقم سے عارضی بنیادوں پر بسیں چلانے کی بھی منظوری دی گئی ۔بورڈ نے مزید فیصلہ کیا کہ ایف ڈبلیو او کی جانب سے تعمیر کی جانے والی نیلور ہائیٹس کو عام لوگوں کے لئے پیش کیا جائے گا جس سے آمدنی ہوگی اور شہر کی رہائشی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔بورڈ نے انڈسٹریل ایریا کیلئے بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز میں تر میم کی منظوری بھی دی۔ پلاننگ ونگ نے کورڈ ایریا 200فیصد کرنے کی سمری بھیجی تھی تاہم بورڈ نے 160فی صد کورڈ ایریا کی منظوری دی، گرائونڈ کوریج 50فی صد ہوگی ۔ صنعت کی نوعیت اور ضرورت کے تحت چھت کی ہائٹ کو بڑھایا جا سکے گا۔بورڈ نے سیکٹر سی چودہ اور سی پندرہ اور مارگلہ ایو نیو کی الا ئنمنٹ میں نیشنل پارک ایریا کی آ نے والی 327ایکڑ اراضی کی جگہ دوسرے مقام پر متبادل اتنی ہی اراضی دینے کی منظوری بھی دی۔
اسلام آباد سے مزید