• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موروثی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں خالد آفتاب ودیگر کی پریس کانفرنس

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان انسانی حقوق پارٹی کے چیئرمین خالد آفتاب سلہری نےکہا ہےکہ ملک کو درپیش مسائل جڑ پکڑ چکے ہیں۔ملک سے موروثی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ نیشنل پریس کلب میں آل پارٹیز مشاورتی اجلاس کے بعددیگر پارٹی قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد آفتاب نے کہا کہ سب سیاسی جماعتوں کے پاس ایجنڈا ہے آئندہ انتخابات میں اس پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گے۔ اجلاس کی صدارت قومی جمہوری اتحاد کے سربراہ محمد اقبال ڈار نے کی ۔ تحریک اسلام آباد کی جنرل سیکرٹری عاصمہ ملک نے کہا کہ ملک اور شہریوں کو انکے جائز حقوق ضرور دلوائیں گے۔
اسلام آباد سے مزید