راولپنڈی (ناصر چشتی ،خصوصی نمائندہ)لاہور سے آنیوالی ٹیم نے راولپنڈی تعلیمی بورڈ میں پرچے لیک ہونے کی اعلی سطح پر تحقیقات شروع کر دی ۔ ٹیم رات گئے تک بورڈ آفس میں دیگر ایجنسیوں کیساتھ تحقیقات کرتی رہی۔ اس موقع پر دستیاب شواہدکی روشنی میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ بورڈ اہلکاروں کے کس حد تک ملوث ہونے کا امکان ہے۔ ا دھر والدین نے وزیراعلی سے مطالبہ کیا ہے کہ جس سینٹرسے پرچہ لیک ہوا صرف وہاں امتحان لیا جائے۔ ہزاروں کی تعداد میں امیدواروں کو دوبار پرچہ لینے پر مجبور نہ کیا جائے۔