• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ، 12دنوں میں ہزار سے زائد افراد ہیٹ اسٹروک سے متاثر

کراچی (بابر علی اعوان /اسٹاف رپورٹر) سندھ میں گزشتہ 12دنوں کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد ہیٹ اسٹروک سے متاثر ہوئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں لے جایا گیا اور صحت کی سہولیات فراہم کی گئیں ۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے صوبے بھر میں429ہیٹ اسٹروک سینٹرز بنائے گئے ہیں جہاں 1350بستر مختص کیے گئے ہیں ۔گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران ہیٹ اسٹروک سے سب سے زیادہ 44 افراد شکار پورمیں متاثر ہوئے ، دادو میں 25جبکہ کراچی ضلع کیماڑی میں 20افراد متاثر ہوئے جن میں 8بچے بھی شامل ہیں ۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مجموعی طورپر صوبے بھر میں 195افراد لولگنے سے متاثر ہوئے جن میں 130مرد ، 40خواتین اور 21بچے شامل ہیں ۔دوسری جانب گزشتہ 12دنوں کے دوران سندھ بھر میں اب تک 1ہزار 214افراد ہیٹ اسٹروک سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں 898 مرد، 238 خواتین اور 78بچے شامل ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید