• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیریں مزاری کی گرفتاری، حکومت بَری الذمہ نہیں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے پہلا سوال رکھا کہ شیخ رشید کا حکومت پر گرفتاری کی فہرستیں تیار کرنے کا الزام کیا یہ الزام درست ہے؟ 

اس سوال کے جواب میں تجزیہ کاروں نے کہا کہ شیریں مزاری کی گرفتاری قابل مذمت ہے اور حکومت اپنی ذمہ داری سے بَری الذمہ نہیں ہوسکتی۔

حکومت کا یہ کہنا کہ ہم لاعلم ہیں تو پھر آپ کرنے کیا آئے ہیں مستعفی ہوجائیں،پاکستان کی تاریخ دیکھی جائے تو یہ ساری حماقتیں حکومت کرسکتی ہے اور سیاسی جماعتیں تاریخ سے کوئی سبق نہیں سیکھتیں۔ 

سنیئر صحافی حامد میر نے کہا کہ اس مقدمہ کی تحقیقات اس وقت شروع ہوئی تھیں جب عثمان بزدار وزیراعلیٰ تھے اور جو افسر اس مقدمے کی انکوائری کررہا تھا اس کو عثمان بزدار نے بلا کر کہا تھا کہ آپ یہ انکوائری روک دیں ۔

اہم خبریں سے مزید