• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنشنرز اپنے مطالبات کیلئے آج تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کریں گے، میونسپل ورکرزٹریڈ یونینز الائنس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میونسپل ورکرزٹریڈ یونینز الائنس کی چیئرپرسن کنیز فاطمہ، صدر سید ذوالفقار شاہ، مرکزی قائدین اشرف اعوان، اور دیگر نے کہا ہے کہ 23 مئی کو کے ایم سی ہیڈ آفس میں پنشنرز اپنے 2016ءسے واجب الادا قانونی واجبات، 2019 اور 2020 سے جبری کٹوتی کردہ 25 فیصد اضافی پنشن کی ادائیگی کیلئے تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کریں گے، میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس نے پنشنرز سے یکجہتی کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں ،اس سلسلے میں وزیر بلدیات، سیکریٹری بلدیات، ایڈمنسٹریٹر، میٹرو پولیٹن کمشنر، فنانشل ایڈوائزر کے ایم سی کو آگاہی خطوط ارسال کردیئے ہیں ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید