• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حارث سہیل، صہیب مقصود، عمر اکمل اور شرجیل فٹنس ٹیسٹ کیلئے طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے انٹر نیشنل میچوں کی سیریز سے قبل چیف سلیکٹر محمد وسیم نےچار کرکٹرز کو حارث سہیل صہیب مقصود عمر اکمل اور شرجیل خان کی فٹنس ٹیسٹ کے لئے طلب کر لیا ہےچاروں کرکٹرز کُنڈیشنگ کیمپ کے دو مرحلوں میں بلائے جانے والے ساٹھ کرکٹرز میں شامل نہیں تھے۔کرکٹرز کے 26,27 مئی کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹیسٹ ہوں گے ۔محمد وسیم کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو بلانے کا مقصد ان کی فٹنس کو دیکھنا ہے ۔فٹنس کے جائزے کے بعد انہیں مستقبل کا پلان دیا جائے گا ۔ٹیسٹ کا مقصد پاس یا فیل کرنا نہیں صرف جائزہ لینا ہے۔واضع رہے کہ محمد وسیم کو ٹیسٹ بیٹر حارث سہیل کو نظر انداز کرنے پر تنقید کا سامنا تھا۔واضح رہے کہ حارث سہیل قائد اعظم ٹرافی میں کوچ فیصل اقبال سے لڑائی کے بعد سائیڈ لائن ہیں۔صہیب مقصود ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ سے قبل ان فٹ ہوئے تھے۔شرجیل خان اور عمر اکمل نے پی ایس ایل میں شرکت کی تھی لیکن کرپشن معاملات میں چیئر مین رمیز راجا کے سخت گیر موقف کی وجہ سے دونوں کی پاکستان ٹیم میں واپسی آسان نہیں ہوگی۔