• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں اسلامی حکومت 20سالہ جدوجہد کانتیجہ ہے‘جمعیت ن

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے کہاہے کہ محسن داوڑکومعلوم ہونا چاہیے کہ اب افغانستان میں حقیقی اسلامی حکومت افغان عوام کی نمائندہ حکومت ہے جو امریکی یادیگربیرونی یلغار کی مدد سے اقتدارمیں نہیں آئی بلکہ مجاہدین شہداء وفدایان اسلام کی 20سالہ عظیم قربانیوں کانتیجہ ہے انہوں نے کہاکہ موصوف اپنے آقائوں کی خوشنودی یا اتحادی ممالک کی شکست کو برداشت نہیں کرسکے اس لیے ایسے بیانات دے رہےہیں انہوںنے کہاکہ پشتونوں کے غم خواروں نے ہمیشہ افغانستان میں روس اورامریکی یلغار کے وقت ان کی حمایت کی۔
کوئٹہ سے مزید