• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں انسان اورجانورپانی کیلئے ترس رہے ہیں‘ حافظ حسین احمد

کوئٹہ(پ ر) جمعیت پاکستان کے سینئر رہنماحافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی ،چاغی اور گوادر سمیت بلوچستان میں جہاںانسانی ”خون“ تو بے حد سستا ہے وہاں آج انسان اور جانور زندہ رہنے کے لیے بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی بلوچستان میں زندہ و تابندہ ”ٹیسٹ ٹیوب سوتیلے باپ“ کی فیملی اب دوسرے وارث کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد اور تیسرے ”وارث“ کو لانے جیسے اہم فریضہ کی کوششوں میں مصروف ہیںانہوں نے کہا کہ اب تک بلوچستان کے مسائل مشکلات اور معاملات کو مصنوعی ”لیپاپوتی“ اور”ایڈہاک ازم“ کی بنیاد پر حل کرنے کی ناکام کوششیں کی جاتی رہی ہیں وقت آگیا کہ پرانے مریض کے پیچیدہ مرض کے ظاہری علامات کو مد نظر رکھتے اور صرف ”فرسٹ ایڈ“ ٹائپ مرہم پٹی کی بجائے مرض کی مکمل تشخیص یعنی اس کو ہر پہلو سے (ڈائیگنوز) کیا جائے گا تو یقینا مریض کے پرہیز اور تعاون کیساتھ ”فزیشن“ کی مشفقانہ، مخلصانہ علاج میڈیسن ہی کے ذریعہ ممکن ہوسکے گا اور انشاء اللہ ”سرجری“ کی ضرورت بھی درپیش نہیں ہوگی بشرطیکہ مریضوں اور معالجین کو باہمی تعاون پر آمادہ کیا جاسکے۔
کوئٹہ سے مزید