کوئٹہ(پ ر) بی این پی ضلع کوئٹہ کےصدر غلام نبی مری نے محکمہ سماجی بہبود میں ہونے والی ریکارڈ کرپشن اور بے قاعدگیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناظم اعلیٰ سماجی بہبود اور ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے معذور افراد کے ادارے میں جس بے دردی سے لوٹ کھسوٹ کی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیںمعذورافراد کے فنڈز میں کرپشن باعث شرم ہے محکمے میں ہونے والے تمام ٹینڈرز اپنے منظور نظر ٹھیکیدار کو رشوت کے عوض نوازا جارہا ہے محکمے میں 200 سے زائد آسامیوں کو فروخت کیا گیا جس طرح سے میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئی اس کی مثال نہیں ملتی انہوںنے کہاکہ محکمہ سماجی بہبود میں کلاس فور پر ریکروٹمنٹ پالیسی کے خلاف تقرریاں کی گئیں اور صرف ضلع پنجگور کے امیدواروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی محکمانہ سروس رولز کے برعکس تعیناتیاں کی گئی ٹیکنیکل آسامیوں پر بھرتی شدہ افراد کے پاس مطلوبہ ڈپلومے موجود نہیں کمپیوٹر آپریٹر کی آسامی پر جعلی ڈپلومہ ہولڈر کی تعیناتی ریکارڈ پر ہے انہوںنے مطالبہ کیاکہ وزیراعلیٰ اورچیف سیکرٹری کرپشن اوربھرتیوں کانوٹس لیں۔