کوئٹہ( آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء لقمان کاکڑ نے کہا ہے کہ شہید سعید احمد لہڑی کے قاتلوں کی تا حال عدم گرفتاری کئی سوالوں کو جنم دیتی ہے ان کی شہادت کے دن انتظامیہ نے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کو یقین دہانی کرائی تھی کہ ایک ہفتے کے اندر قاتلوں کو گرفتار کیا جائے گا لیکن انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ان کے شہادت کو چار ہفتے گزرنے کے باوجود محکمہ پولیس کی جانب سے کیس کی تفتیش میں کوئی خاطر خواہ پیشرفت نہ ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ادارے ایک سیاسی کارکن کے قاتل کے معمے کو حل کرنے میں سست روی سے کام لے رہے ہیں تو یہ گمان کرنا ہماری خام خیالی ہے کہ ریاست کسی عام آدمی کو انصاف دلائے گی، بلوچستان میں گزشتہ دو برس سے خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے، دن دہاڑے لوگوں کا قتل عام جاری ہے یہاں نہ تو سیاسی کارکن نہ علماء کرام نہ تاجر اور نہ ہی اقلیتیں محفوط ہیں اور جب اس ظلم وستم اور محرومیوں کے خلاف آواز اٹھائی جاتی ہے تو اس آواز کو دبانے کیلئے عوام پر مزید مظالم ڈھائے جا تے ہیں، انہوں نے کہا کہ شہید سعید احمد لہڑی کے قاتلوں کو گرفتارنے میں پولیس سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے قاتلوں کی گرفتاری تک بی این پی کے کارکن چھین سے نہیں بیٹھیں گے۔ محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے