• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کیخلاف ن لیگ، شیریں مزاری کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کا مظاہرہ

ملتان،وہاڑی(سٹاف رپورٹر ،نامہ نگار) عمران خان کیخلاف ن لیگ، شیریں مزاری کی گرفتارے پر پی ٹی آئی کا مظاہرہ۔تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر سردار محبوب کھیتران نے عمران خان کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہیں عمران خان اپنے بیان اور نازیبا الفاظ پر معافی مانگے ورنہ مسلم لیگ ن کے عہدیداران اور کارکنان عمران خان سے معافی منگوانا اچھی طرح جانتے ہیں ۔ عمران خان نے ملکی معیشت، معاشرت، اخلاقیات کو تباہ کردیا اور بدتمیزی کے کلچر کی بنیاد ڈال دی عمران خان کو یہ نہیں پتا ماں بہن کی عزت کس کو کہتے ہیں۔ادھرپاکستان تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف وہاڑی میں عوامی مرکز کے باہر پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر زاہد اقبال چوہدری اور پی ٹی آئی رہنماء نور خان بھابھہ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر چوہدری فہیم اسلم عباس ببا شیخ خرم وحید رانا وحید رمضان جانا وٹو دیگر کھلاڑی شریک تھے۔ کھلاڑیوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ اس وقت امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر رہنماؤں اور کارکنوں کی بلاوجہ گرفتاری کررہی ہے اور خاص طور پر ڈاکٹر شیریں مزاری کو سر راہ گاڑی سے اتار کر جس طرح گرفتار کیا گیا یہ عمل انتہائی افسوس ناک ہے ۔
ملتان سے مزید