ملتان (سٹاف رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو بہاولپور سرکل سید محمد مبشر رضوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی ورکشاپس سے ٹرانسفارمرز کی مرمت فوری طورپر بند کی جائے، جلنے اور خراب ہونے والے ٹرانسفارمرز مرمت کے لئے فوری طورپر میپکو کی ٹرانسفارمرز ری کلیمیشن ورکشاپ میں بھجوائے جائیں تاکہ اعلیٰ معیار کے میٹریل کے ساتھ مرمت شدہ ٹرانسفارمرز دوبارہ خراب نہ ہوں، اگر کسی بھی سب ڈویژن میں ٹرانسفارمرز کی خلاف ضابطہ مرمت کروائی گئی تو متعلقہ ایس ڈی او اور اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیاجائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو بہاولپور سرکل کمپلیکس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔