• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چونگی نمبر14 سےخونی برج روڈ تک سیوریج منصوبے میں تاخیر کا نوٹس

ملتان (سٹاف رپورٹر ) چونگی نمبر14 سےخونی برج روڈ پر سیوریج منصوبے میں تاخیر کا ن لیگی سینیٹر رانا محمود الحسن نے نوٹس لے لیا اور ایکسین وایس ڈی او واسا کو طلب کرکے شہریوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے احکامات جاری کردیئے، اس حوالے سے ن لیگی رہنماراؤ عبدالخالق کی فلور مل پر تقریب میں سینیٹر رانا محمود الحسن اور مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سیکرٹری انفار مشن شیخ طارق رشید نے شرکت کی جس میں چونگی نمبر14 تا خونی برج روڈ پر سیوریج منصوبے میں تاخیر بارے موصول ہونیوالی شکایت کا نوٹس لیکر ایکسین وایس ڈی او واسا کو طلب کرکے منصوبے میں تاخیر بارے بریفنگ کے بعد وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کے ویژن کے مطابق شہریوں کی مشکلات کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر احکامات جاری کردیئے، شیخ طارق رشید نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف عوامی مسائل کے حل اور پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لارہے ہی، اس موقع پر راؤ سلطان، راؤ زاہد، اسلم ڈوگر، راؤ شاہد، راؤ قاسم، اختر عالم قریشی، رانا عبدالرؤف، قسور بھٹی، ارشد بوٹا، رانا ذیشان، ماسٹر صدیق، محمد علی انصاری ویگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید