شیرانی (آن لائن )شیرانی میں مقامی افراد نے مبینہ طورپر5مشکوک افراد کو پکڑ کر لیویز حکام کے حوالے کئے ہیں ۔مقامی افراد کے مطابق گزشتہ روز ضلع شیرانی کے کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں سے 5مشکوک افراد پکڑے گئے ہیں جن کا تعلق پنجاب کے ضلع سرگودھا سے بتایاجارہاہے جن کے قبضے سے گیس سلنڈر ودیگر اشیاء بھی قبضے میں لے لی گئی ہے ،مقامی افراد نے سیکرٹری جنگلات دوستین جمالدینی ،ڈپٹی کمشنر اعجاز احمد جعفر کی موجودگی میں مذکورہ افراد کو لیویز کے حوالے کردیاہے جن سے مزید تفتیش انتظامیہ کریگی ۔مقامی افراد نے اس خدشے کااظہار کیاہے کہ یہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس کی صاف وشفاف انکوائری کرائی جائے۔