• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان مزید نقصان پہنچانے کی بجائے اسمبلی واپس آئیں، ن لیگ

لاہور(خصوصی نمائندہ)ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ن لیگ پنجاب عمران گورایہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی حمزہ شہباز کو عوامی خدمت سے روکنے کی مخالفین کی کوششیں جلد دم توڑ جائیں گی۔ اپنے ایک بیان میں عمران گورایہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کم وسیلہ خاندانوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ مسلم لیگ ن لاہورکے سیکرٹری جنرل عمران نذیر، ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک، علی پرویز ملک اور سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ بھی شارٹ مارچ ہی ثابت ہوگا، عمران خان لانگ مارچ کرکے پاکستان کو مزید سیاسی و معاشی نقصان پہنچانے کی بجائے اسمبلی واپس آئیں اور آئندہ کے لیئے ملک میں انتخابات کس طرح سے کروائے جائیں اس پر اپنی انتخابی اصلاحات کے بل میں شریک ہو کر اپنی ان پٹ دیں علاوہ ازیں رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ حکومت الیکشن کسی کی خواہش پر نہیں اپنے اتحادیوں کی مشاورت سے کرائے گی۔
لاہور سے مزید