• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ بھرتی کرنے کے معاملے پر پیش رفت نہ ہوسکی،پڑھائی کا نظام متاثر

لاہور(خبرنگار)پنجاب کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ بھرتی کرنے کے معاملے پر پیش رفت نہ ہوسکی۔ سرکاری سکولوں میں مرحلہ وار30 ہزار اساتذہ بھرتی کیے جانے تھے۔اساتذہ کی خالی آسامیوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے۔پہلے مرحلے میں پنجاب میں 16 ہزار اور لاہور کے سکولوں کیلئے 776 اساتذہ بھرتی کیے جانا تھے۔لاہور کے سکولوں میں اساتذہ کی3 ہزار کے قریب اسامیاں خالی پڑی ہیں۔سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی کمی کے باعث سکولوں میں پڑھائی کا نظام بری طرح متاثر ہے،اس بارے میں محکمہ سکول کے حکام نے کہا ہے کہ منظوری ملتے ہی بھرتیوں کیلئے اشتہار دے دیا جائے گا، سمری منظوری کے لیے وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں ہے۔