• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتشار پیدا کرنے والوں کو عوام معاف نہیں کرینگے، بی اے پی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان چوہدری شبیر نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی ایک احساس ، عوامی سوچ اور صوبے کے تابناک مستقبل کا نام ہے ،وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت عوام کی بلاامتیاز خدمت اور بلوچستان کو دائمی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہے ، بلوچستان میں سیاسی عدم استحکام اور بی اے پی میں انتشار پیدا کرنے والوں کو پارٹی کے نظریاتی کارکن اور صوبے کے عوام کبھی معاف نہیں کریں گے،یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان چوہدری شبیر نے پارٹی رہنمائوں عبداللہ بنگلزئی ، علی احمد لہڑی ، فاروق یوسفزئی ، لیبر ونگ کے صدر ملک محمد حسین بنگلزئی ، جنرل سیکرٹری ملک وحید کاسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تمام سیاسی پارٹیاں کسی نہ کسی شکل میں وفاقی یا صوبائی حکومت کا حصہ ہیں ایسے میں بلوچستان کی سیاسی قیادت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے اور آپس کے سیاسی و نظریاتی اختلافات سے بالاتر ہوکر عوام اور بلوچستان کے بہترین مفاد میں مشترکہ سوچ و جدوجہد کو فروغ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ میرقدوس بزنجو کا بھرپور ساتھ دیں ۔
کوئٹہ سے مزید