• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فریز لینڈ کمپینیا کی ٹیم میں موجود، پانی کی فراہمی جاری

ملتان ( سٹاف رپورٹر) صحرائے چولستان میں خشک سالی سے متاثرہ لوگوں کی مدد کیلئے فریز لینڈ کمپینیا کے ایریا منیجر ڈاکٹرخرم شہزاد کی قیادت میں ٹیم چولستان میں موجود ہے ، جس میں محمد امتیاز ، سلیم سرفراز ،محمد عقیل بھٹی ، انجینئر بابر اور ڈاکٹر ظفر حسین بھی شامل ہیں ۔ کمپنی کے دودھ جمع کرنے والے ٹینکرز سےچولستان کےعلاقوں میں انسانوں اور مویشیوں کے لیے پینے کا پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ ٹینکرز چوبیس گھنٹےبہاولپور اور رحیم یار خان کے چولستانی علاقوں میں سرگرم عمل ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جب تک بارشیں نہیں ہوتیں اُس وقت تک پانی کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔
ملتان سے مزید