• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اسلام آباد اور پنڈی دونوں پر دباؤ رکھنا چاہتے ہیں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال حکومت کا مشکل فیصلے لینے اور مدت پوری کرنے کا فیصلہ، عمران خان نے 25مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کردیا، کون کامیاب ہوگا؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان اسلام آباد اور راولپنڈی دونوں جگہ پر دباؤ رکھنا چاہتے ہیں.

سازش کا بیانیہ مال بچاؤ، آل بچاؤ، کھال بچاؤ کیلئے ہے حکومت اور عمران خان میں کوئی بھی کامیاب ہو اسمبلیوں کو مدت پوری کرنی چاہئے، ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ حکومت اور عمران خان کے مقابلہ میں عمران خان کی کامیابی کے زیادہ امکانات ہیں.

 عمران خان لانگ مارچ سے انتخابات کی تاریخ نہیں لے سکے تو مسلسل سڑکوں پر یا جیل میں ہوں گے، حکومت کو عمران خان کے لانگ مارچ، سڑکوں پر احتجاج، آئی ایم ایف، معیشت کی بحالی، مہنگائی میں کمی، فیٹف کی شرائط، انتخابی اصلاحات، مردم شماری، نیب اصلاحات، اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹوں سمیت آل بچاؤ ، مال بچاؤ، کھال بچاؤ کے چیلنج کا بھی سامنا ہوگا۔

حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ عمران خان اسلام آباد حکومت کیخلاف نہیں اداروں کیخلاف آرہے ہیں، عمران خان اسلام آباد نہیں آئیں گے بلکہ پشاور موڑ پر بیٹھ جائیں گے۔

اہم خبریں سے مزید