کوئٹہ(پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری نے بیان میں بی این پی کوئٹہ کے تمام یونٹ سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز، ضلعی کونسلران اور پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ، مرکزی کونسلر فیض اللہ بلوچ کے چھوٹے بھائی شہید سعید احمد بلوچ اور شہید ندیم بادینی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف بدھ 25 مئی شام 4 بجے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور ریلی میں بھر پور انداز میں اپنی شرکت کو یقینی بناکر بی این پی کے نہتے کارکنوں کیساتھ جاری ظلم وستم کیخلاف سیاسی اور جمہوری انداز میں احتجاج ریکارڈ کرواکر غیر جمہوری قوتوں پر واضح کریں کہ بی این پی کے نہتے سیاسی، نظریاتی فکری سوچ رکھنے والے کارکن قومی حقوق کی خاطر جمہوری انداز میں جدوجہد کیلئے غیر انسانی ہتھکنڈوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہونگے اور نہ ہی نادیدہ قوتوں کے مظالم کے سامنے کبھی خاموشی اختیار کر کے استحصالی ظالم قوتوں کے عزائم کو کامیاب ہونے دینگے ۔