• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کے بحران کی وجہ چوری، ٹینکر مافیا اور غیرمنصفانہ تقسیم ہے، حافظ نعیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اورنگی ٹاؤن سمیت ضلع غربی کے بیشتر علاقے پانی کے شدید بحران کا شکار ہیں،جس کی بنیادی وجہ واٹر بورڈ کے عملے کی ملی بھگت سے پانی کی چوری، غیر منصفانہ تقسیم اور ٹینکرز مافیا کے ہاتھوں مہنگے داموں فروخت ہے، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے تحت 29مئی کو مزار قائد سے نکلنے والے ”حقوق کراچی کارواں“کے لیے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ضلع غربی کے دورے کے دوران متعدد مقامات پر کارنر میٹنگز اور استقبالی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دورے کے دوران حافظ نعیم الرحمٰن نے قصبہ کالونی علی گڑھ، شاہ محلہ فرید کالونی،مومن آباد،سیکٹر 10غوثیہ چوک، شاہ ولی اللہ نگر،مہاجر کیمپ، ڈسکو موڑ، سیکٹر12سمیت دیگر مقامات پر کارنر میٹنگز سے خطاب کیا۔انہوں نے بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کااعلان کیا اور کہا کہ عوام دھوکہ دینے والوں سے جان چھڑائیں اور جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید