• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راشد لطیف کی کوششوں سے پورٹ قاسم اسپورٹس ڈپارٹمنٹ بحال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق کپتان راشد لطیف کی کوششوں سے پورٹ قاسم نے اپنے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کو بحال کردیا ہے اس فیصلے سے کرکٹرز اور ہاکی کھلاڑیوں کو فائدہ ہوا ہے۔راشد لطیف کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر فیصل سبزواری نے پورٹ قاسم کے کیس میں ذاتی دلچسپی لی ۔پورٹ قاسم ڈائریکٹر ایچ آر ایم ذوالفقار احمد خان نے 24مئی کو لیٹر کے ذریعے12اور22اپریل کے خطوط میں جاری کئے گئے احکامات واپس لے لئے ہیں۔