کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ ہاکی میں پاکستان اپنا تیسرا اور اہم میچ جمعرات کو ایشین چیمپئن جاپان کے خلاف کھیلے گی۔ جکارتا میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر سوا دو بجے میدان میں اتریں گی۔ پاکستانی ہاکی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ نے کہا کہ پوری قوت کے ساتھ جاپان کے خلاف میدان میں جائیں گے،جاپان کی ٹیم مضبوط ہے مگر بھارت کے ساتھ برابر کھیل کر ہمارے حوصلے میں اضافہ ہوا ہے، انڈونیشیا کے خلاف بڑے مارجن سے کامیابی سے ہمارا گول اوسط بہتر ہوگیا ہے جس کا ہمیں فائدہ ہوگا، کوشش ہوگی کہ جاپان کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کر کے اپنی پوزیشن کو مستحکم کر سکیں، جمعرات کو دیگر تین میچوں میں دفاعی چیمپئن بھارت کا مقابلہ میز بان انڈونیشیا سے ، عمان کا جنوبی کوریا سے اور ملائیشیا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔