• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹک جانے والی ملتان پولیس کی گاڑیاں بار بار پنکچر ، ملازمین پریشان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان پولیس کی گاڑیوں کی حالت خراب ہے کمزور ٹائر کی حامل گاڑیوں پر پولیس ملازمین کو اٹک ڈیوٹی پر روانہ کر دیا گیا، ٹائروں کے بار بار پنکچر ہونے سے ملازمین پریشانی کا شکار ہوتے رہے،ملتان پولیس کے ملازمین کو 3 گاڑیوں پر اٹک کے لئے ڈیوٹی پر پولیس لائن سے روانہ کیا گیا لیکن تینوں گاڑیوں کے ٹائر کمزور نکلے اور گاڑیاں جیسے ہی پتھریلے علاقے میں پہنچی تو ٹائر بار بار پنکچر ہوتے رہے، پولیس ذرائع کے مطابق ملتان پولیس کی گاڑیاں سرائے مہاجر، منکیرہ اور بھکر کے علاقوں میں پنکچر ہوئیں اور ملازمین کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔