• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرامیڈیکس درجہ چہارم ملازمین سراپا احتجاج

پشاور (لیڈی رپورٹر)پیرامیڈیکس درجہ چہارم ملازمین نےصوبائی حکومت سےجائز مطالبات حل کرنے کی اپیل کردی۔اس حوالے سے صوبائی صدر محمد علی‘جنرل سیکرٹری سمیع اللہ اور نائب صدر اسرار خان نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ ماہ قبل ہم نے جائز مطالبات صوبائی حکومت کے سامنے پیش کئے لیکن تاحال کو خاطر خواہ عملدرآمد نہ ہوسکا۔ہم نے ایک بار پھر پیرامیڈیکل کلاس فور ملازمین کے مطالبات صوبائی حکومت کے سامنے رکھے ہیںجس میں مہنگائی کی وجہ سے سو فی صد تنخواہوں میں اضافہ‘ایچ پی اے الائنس‘2001ء کے بعد بھرتی ملازمین کو پنشن کا حق‘ٹائم سکیل‘15 فی صد ڈسپرٹی الائنس اورہیلتھ صحت کارڈ میں شیئرز شامل ہیں۔کابینہ نے فیصلہ کیا کہ اگر 7جون تک مطالبات نہ مانے گئے تو دمادمست قلندر ہوگا اور ہزاروں کلاس فور ملازمین احتجاج پر ہونگےاور ہر ضلع میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے ہونگے۔محمد علی نے وزیراعلیٰ محمود خان اور وزیر صحت سے مطالبات پر نوٹس لینے کی پرزور اپیل کی ۔
پشاور سے مزید