• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مریم نواز کو جھوٹ کی دیوی قرار دیدیا۔ مریم نواز کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز جھوٹ کی دیوی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ رات سے کشمیر اور جہلم کے بارڈر پر آنسو گیس اور پولیس کا سامنا کررہا ہوں۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ مریم نواز فرمارہی ہیں کہ میں اسپیکر ہاؤس میں امپورٹڈ حکومت سے مذاکرات کررہا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ جھوٹ کی دیوی کو بتانا چاہتا ہوں، ان شاءاللّٰہ اب صرف مقابلہ ہوگا کوئی مذاکرات نہیں، دیکھتے ہیں کتنے دن پولیس لگاتے ہو۔

اہم خبریں سے مزید