• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہائشی اسکیم متعارف کرانے کیلئے اہل افسران ناپید ہوگئے، ہائیکورٹ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو بلال آباد کٹی پہاڑی میں 45 ایکڑ اراضی پر دامن کوہ بنانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کراچی میں اب صرف کچی آبادیاں یا گوٹھ بن رہے ہیں، جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے اور یہ سب کچھ سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت ہو رہا ہے، آخری اسکیم ہاکس بے کی تھی اب کچی آبادیاں اور گوٹھ ہی آباد ہونے کا مطلب واضح ہے کہ اداروں میں اہل افسران ناپید ہوگئے ہیں، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ 45 ایکٹر اراضی ہے، کھیل کا میدان ہے، بلڈرز مافیا نے اب قبضہ کرنا شروع کردیا، جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ بلاک ایس نارتھ ناظم آباد کا حصہ ہے یا کچی آبادی؟ کٹی پہاڑی پر تو اب سب لائیٹس ہی لائٹس ہیں، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ 45 ایکڑ اراضی پر نعمت اللہ خان نے دامن کو بنانے کا اعلان کیا تھا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پہلے آپ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں، پہلے آپ یہ بتائیں، آپ کیسے درخواست دائر کر سکتے ہیں؟عدالت نے سماعت بغیر نوٹس جاری کیے ملتوی کردی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید