• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں کرکٹ کلبز کی اسکروٹنی اکاؤنٹنگ فرم کرے گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک بھر کے کرکٹ کلبز کی اسکروٹنی کیلیے اکاؤنٹنگ فرم کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ تاریخ میں پہلی بار آئوٹ سورس کے ذریعے اسکروٹنی کا یہ عملیکم جون سے ضلع قصور سے شروع ہوگا، ۔تمام چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز میں کلبز اسکروٹنی چار ماہ میں مکمل ہوگی۔ کے پی ایم جی تاثیر ہادی اینڈ کو کے ساتھ معاہدہ پی سی بی کی جانب سے کلبز کو ممبرشپ دینے کے عمل کا چوتھا مرحلہ ہے۔ پہلے مرحلے میں 4022کلبز نے رجسٹریشن کیلئے درخواست جمع کروائی تھی جو تیسرے مرحلے میں 3644رہ گئی ہے۔