• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FIA ہائی پروفائل تحقیقات میں کسی ادارے نے مداخلت نہیں کی، سپریم کورٹ میں جواب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ میں آج ’’تفتیشی اور استغاثہ کے اداروں میں بعض اعلیٰ حکومتی شخصیات کی مبینہ مداخلت‘‘کے خدشہ کے حوالے سے از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوگی.

دوسری جانب ایف آئی اے نے عدالت کے پچھلی سماعت کے حکم کی روشنی میں تفتیشی و تحقیقاتی اداروں کے کام میں حکومتی مداخلت کے الزمات سے متعلق رپورٹ جمع کرادی ہے.

 سپریم کورٹ کی کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا ء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ آج ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا، ایف آئی اے کی عدالت میں جمع کرائی گئی.

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ سمیت کسی ادارے کی جانب سے بھی ایف آئی اے کےہائی پروفائل تحقیقاتی عمل میں کسی قسم کی مداخلت نہیں ہورہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید