• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کنپٹی پر بندوق رکھ کر بات نہیں کرسکتے، احسن اقبال

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ حقیقت ہے ہماری تحریک انصاف سے ایک ملاقات ہوئی تھی، یہ ملاقات پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی خواہش پر ہوئی تھی، ہم نے ان سے کہا کہ آپ الیکشن چاہتے ہیں تو ہم اتفاق رائے سے انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں سے کہا کہ دھرنا ختم کر کے ہمارے ساتھ بیٹھیں، ہم نے ان سے کہا کہ آپ ہماری کنپٹی پر بندوق رکھ کر بات نہیں کرسکتے، پی ٹی آئی کو ہٹ دھرمی کی سیاست چھوڑ کر قومی اسمبلی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، عوام نے لانگ مارچ میں عمران خان کی منفی سیاست کو مسترد کردیا ہے، عمران خان نے واضح طور پر سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہیں کیا، میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اپنی مدت پوری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، مدت پوری کرنے کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کا فیصلہ کرلیا ہے، حکومت نے وہ سخت فیصلہ کرلیا ہے جسے کرنے سے شہباز شریف بطور وزیراعظم گھبرارہے تھے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ یہ حقیقت ہے ہماری تحریک انصاف سے ایک ملاقات ہوئی تھی، یہ ملاقات پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی خواہش پر ہوئی تھی، ہم نے ان سے کہا کہ آپ الیکشن چاہتے ہیں تو ہم اتفاق رائے سے انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں سے کہا کہ دھرنا ختم کر کے ہمارے ساتھ بیٹھیں، ہم نے ان سے کہا کہ آپ ہماری کنپٹی پر بندوق رکھ کر بات نہیں کرسکتے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ہٹ دھرمی کی سیاست چھوڑ کر قومی اسمبلی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، عوام نے لانگ مارچ میں عمران کی منفی سیاست کو مسترد کردیا ہے، عمران خان نے واضح طور پر سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہیں کیا، عمران خان آئین توڑ کر کہتا ہے آپ مجھے ہاتھ نہیں لگاسکتے، وہ مقدس مقامات کو سیاست کیلئے استعمال کرتا اور قومی اداروں کو سیاست میں جھونکتا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ آج وزیراعظم نے واضح طور پر کہا کہ حکومت مدت پوری کرے گی، عمران خان پاکستان کو دیوالیہ کرکے گئے ہیں، اس وقت سخت اقدامات کر کے سیاسی نقصان اٹھائیں گے، چار مہینے میں الیکشن کروا کے عمران خان کو فائدہ کیوں پہنچائیں،کیا ہم بوجھ اٹھا کر اس شخص کو فائدہ دیدیں جو اس سب کا ذمہ دار ہے، مشکل فیصلے کریں گے تو یہ بھی چاہیں گے کہ ایک سال میں چیزوں کو سمیٹیں اور نتائج لائیں۔

اہم خبریں سے مزید