اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 6دن کاالٹی میٹم ناکام سیاست کاماتم،عمران واپس نہیں آئینگے، لشکر کشی، فساد اور فتنے کی سیاست مسترد ہو چکی ، الیکشن کا اعلان حکومت اور اتحادی مقررہ وقت پر کرینگے، لانگ مارچ بری طرح ناکام ہو گیا ہے، عوام نے بتا دیا ہے کہ وہ ترقی و خوشحالی کی سیاست چاہتے ہیں، لشکر کشی، فساد اور فتنے کی سیاست مسترد ہو چکی ہے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، الیکشن کا اعلان حکومت اور اتحادی مقررہ وقت پر کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف عوام کو معاشی بدحالی سے نکالنے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔