• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ظلم، حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، جی ڈی اے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے ) کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے اپنے بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لیا جائے ، پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ظلم ہے ، حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت اپنی عیاشیاں کم کرنے کے بجائے عوام پر مہنگائی بم گرارہی ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر عوام سے روٹی کا نوالہ چھینا جارہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید