• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسین ملک کو سزا دیکر مودی کا اصل چہرہ بے نقاب ہوا‘ آصف زرداری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یاسین ملک کو سزا دے کر مودی کا اصل چہرہ بے نقاب ہوا ہے میں اعلان کرتا ہوں کہ یاسین ملک کی سزا کے خلاف اپیل کے لئے دنیا کے ہر فورم میں خود جاؤں گا میرا اور میری پارٹی کا دل کشمیریوں کے دل کے ساتھ دھڑکتا ہے اور ان کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ بھارت دنیا میں انتہا پسندی کی بنیاد رکھ کر کیا پیغام دینا چاہتا ہے۔ کشمیریوں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور جو آزادی کا وعدہ بھٹو صاحب اور بی بی شہید کرکے گئے ہیں اس کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

اہم خبریں سے مزید