راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کی شاہراہوں پرلگائی گئی رکاوٹیں ہٹادی گئیں ،ضلعی پولیس اورسٹی ٹریفک پولیس نےجمعرات کی صبح ڈائیورشن اور سیلنگ پوائنٹس ختم کر دیئےجس کے بعد سڑکوں پربلارکاوٹ ٹریفک بحال ہوگئی ،راولپنڈی کی مختلف سڑکوں کوپی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے سلسلے میں بدھ کی صبح کنٹینرزاور خاردارتاریں لگاکرسیل کردیاگیاتھا ،جمعرات کوحیدر روڈ ٹرن ، مریڑ چوک ، اولڈ ائیر پورٹ روڈ ،سواں پل کی دونوں اطراف،شاہین چوک راول روڈ ،کمیٹی چوک ،چاندنی چوک ،سکستھ روڈ اور ڈبل روڈ سے لگائے گئے کنٹینرزہٹادیئے گئے اورمختلف مقامات پرڈائیورشنز ختم کر دی گئیں جس کے بعدمری روڈ سمیت تمام سڑکوں کو ہرقسم کی ٹریفک کےلئے کھول دیا گیا ۔