• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں وارداتیں، شہری 11 موٹرسائیکلوں، موبائل فونز، نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 11موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز،نقدی ،مویشیوں اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ ڈھوک چراغ دین میں فیصل شہزادسے اسلحہ کی نوک پرموٹرسائیکل،تھانہ چک لالہ کے علاقہ مکہ چوک میں خاوررفیق سے گن پوائنٹ پرموٹرسائیکل، 23ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈ پرمحمدشاہ زیب سے موبائل ،تھانہ بنی کے علاقہ الحنان مسجد کے قریب محمدارسلان سے موبائل،تھانہ کینٹ کے علاقہ مری روڈپرسمیع اللہ سے موبائل،تھانہ نصیر آباد کے علاقہ کوہ نورملزکے قریب عاصم نصیرسے موبائل،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ بستی میں حسنین ندیم سے 2موبائل اور 3ہزار روپے چھین لیاگیا،اصغرمال میں سمیراندیم کی سائیکل، کچا سٹاپ کے قریب فواداللہ خان کاموبائل اور 16ہزار روپے، کچہری چوک میں دوران سفر وقاص احمدکی جیب سے 70ہزار روپے اور موبائل ،ڈیفنس روڈ پرارشد جاوید کے گھرسے 3لاکھ روپے، ایل ای ڈی، انورٹر سولر، 2بیٹریاں، 3بکسے، ڈھیری میں احتشام الحق کاایک عددپیٹروپانی پائپ مالیتی 35ہزار روپے ، مٹورروڈ پر صداقت کے میڈیکل سٹورسےتالے توڑ کر ایک کروڑ 25لاکھ روپے ،بلوہاکہوٹہ میں محمدسعید کی 4بکریاں نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے ۔وفاقی دارالحکومت میں وارداتیں نہ رک سکیں، شاہدرہ پکنک پوائنٹ جنگل سائیڈ پر ڈکیتی کی واردات، واپڈا ملازمین لٹ گئے،3مسلح ڈاکوؤں نے ملازمین سے ایک لاکھ روپے سے زائد نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے، شاہدرہ پکنک پوائنٹ کے قریب جنگل سائیڈ پر واقع ایک مقامی ہوٹل پر کھانا کھانے میں مصروف واپڈا کے 10 سے 12ملازمین کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا گیا۔ ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔متاثرہ ملازمین کے مطابق وہ ہوٹل پر بیٹھے کھانا کھا رہے تھے کہ اچانک 3مسلح ملزمان آئے اور اسلحے کے زور پر سب سے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔، پولیس مصروف تفتیش ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں چار موٹر سائیکل چوری ہونے، دو موبائل فون چھیننے اور دو گھروں کے تالے ٹوٹنے کی بھی اطلاعات ہیں۔
اسلام آباد سے مزید