راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) سابق چیئرمین یوسی 28قاری محمد سالم نے ڈپٹی کمشنر سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم ٹاؤن کے نالے کا مسئلہ حل کرایا جائے، برسات کے موسم میں علاقے کے تمام گھروں اور دکانوں میں 8سے 10فٹ تک پانی آ جاتا ہے، جس سے شہریوں کا قیمتی سامان تباہ ہو جاتا ہے اور کاروبار شدید متاثر ہوتا ہے۔