• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غوری ٹاؤن، گھرمیں آتشزد گی لاکھوں کا سامان جل کرخاکستر

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے علاقے غوری ٹاؤن کے گھر میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ علاقے کے لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ غوری ٹاؤن کی سٹریٹ نمبر 43میں واقع ہاؤس نمبر 991 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کی اطلاع کے باوجود ایمرجنسی سروسز 90منٹ تاخیر سے پہنچیں۔
اسلام آباد سے مزید