• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامسٹس یونیورسٹی، پی ایچ ڈی اساتذہ کی تعداد 11 سو سے بڑھ گئی

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت چلنے والی پبلک سیکٹر کامسٹس یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی اساتذہ کی تعداد 11سو سے بڑھ گئی جبکہ یونیورسٹی میں اکیڈمک پروگرامز 136 تک پہنچ گئے ہیں ، یہ پروگرامز وفاقی دارالحکومت میں کامسٹس یونیورسٹی کے مین کیمپس سمیت پاکستان بھر میں قائم دیگر سات فزیکل کیمپسز میں جاری ہیں، یونیورسٹی کی پبلیکیشن کی تعداد 31ہزار سے اوپر جا چکی ہیں ، یونیورسٹی ذرائع کے مطابق مختلف کیمپسز میں نئے تعلیمی پروگراموں کی منظوری بھی دی گئی، جن میں اسلام آباد اور اٹک میں بی ایس فنانشل ٹیکنالوجی، ایبٹ آباد میں بی ایس اکنامکس ود ڈیٹا سائنس، اسلام آباد میں ایم ایس سائیکالوجی، لاہور میں پی ایچ ڈی انگلش لسانیات اور بیچلر آف فائن آرٹس شامل ہیں۔
اسلام آباد سے مزید