• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں جلد تن سازی کے مقابلے منعقدکئے جائیں گے، محمد نعیم اختر

پشاور( جنگ نیوز)ایشن جیم کے زیر اہتمام گزشتہ روز سینئر تن سازوسابق مسٹر سرحد و پشاور سعید الرحمن یوسفزئی کے زیر نگرانی ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر و چیف ایگزیکٹو یحییٰ کلاسک محمد نعیم اختر ،سیکرٹری پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن و چیف آرگنائزر یحییٰ کلاسک ڈاکٹر نبیل احمد، فنانس سیکرٹری پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن وچیف کوآرڈینیٹر جنرل یحیٰی کلاسک چودھری فرحان ، چارسدہ سے عمران جیم کے کوچ عمران ،آزان فٹنس جیم کے عنایت اللہ،باباجیم کے محمدخان ،گریٹ جیم کے عظیم ،ٹاپ جیم کے فقیرشاہ،گولڈجیم کے انورزیب،نورجیم کے نور ،ورلڈجیم کے خائستہ رحمان،عتیق جیم کے عتیق ، خطیب اللہ،ایشین جیم کے صدر حیدر خان اورکابینہ اراکین محمدیوسف،خان محمد،جاوید صافی،ملک عمار، غفران اللہ،ہارون رشید،حفیظ الرحمن،مجیب الرحمن،محمدعمران اور دیگرنے کثیرتعدادمیں شرکت کی اجلاس میں پاکستان کے لیجنڈ تن ساز مرحوم یحییٰ بٹ کی باڈی بلڈنگ کے شعبے میں خدمات ،تن ساز وں کی فلاح و بہبود اور حوصلہ افزائی اور پاکستان میں باڈی بلڈنگ کے فروغ میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی گئی اور انہیں بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
پشاور سے مزید