کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان ہاکی ٹیم کی ہیڈکوچ سیگفرائیڈ ایکمین نے ایشیا کپ میں جاپان کے خلاف بیک وقت 12 کھلاڑی میدان میں ہونے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پرہر کھلاڑی باہر جاتے یا میدان میں آتے وقت ایک دوسرے کو چھوتے ہیں ، یہ ہمارے کھلاڑیوں کی غلطی تھی کہ انہوں نے یہ نہ دیکھا کہ کون میدان میں آ رہا ہے اور کون میدان سے باہر جا رہا ہے۔ جس کھلاڑی کو واپس بلایا گیا تھا وہ کیوں نہیں آیا جبکہ میدان میں جانے والے نے توجہ نہیں دی۔