کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی کار کردگی پر سابق ہاکی اولمپئن رشید الحسن، سلیم ناظم، خالد بشیر، نیشنل کھلاڑی محمد علی خان نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انٹر نیشنل کھلاڑی محمد علی خان نے کہا ہے کہ جونیئر سطح پر نئے کھلاڑیوں کی تلاش اورانہیں گروم کرنے کی ضرورت ہے ۔ مبشر مختار نے کہا کہ جاپان کے خلاف میچ میں پاکستان کے بارہ کھلاڑیوں کی موجودگی کے ذمے دار ٹورنامنٹ ٹیکنیکل ڈائریکٹر ہیں۔