• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ایس ایڈ کے منصوبوں سے سسٹم میں بہتری آئی :سی ای او میپکو

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو یو ایس ایڈ کے منصوبوں کو کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سے سسٹم میں بہتری آئی ہے،یہ بات چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ نے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی، جس میں یو ایس ایڈ پی ایس آئی اے پراجیکٹ کے چیف آف پارٹی کاشان سعید کی سربراہی میں وفد نے شرکت کی، سی ای او میپکو نے کہاکہ یو ایس ایڈ پی ایس آئی اے (PSIA) کی مجوزہ پراجیکٹ کی تکمیل ہونے سے میپکو کے سسٹم میں مزید بہتری آئے گی اور میپکویو ایس ایڈ کے ماضی کے کامیاب منصوبوں کی طرح نئے منصوبوں سے بھی مستفید ہوگی، کاشان سعید نے کہا کہ میپکو میں ماڈل آپریشن ڈویژن کے قیام میں بھرپور کرداراداکریں گے، میپکو کے شعبہ آئی ٹی سے متعلقہ پراجیکٹس پر بھی تعاون جاری رہے گا، ملک کی سب سے بڑی کمپنی میپکوکے مختلف شعبوں میں پہلے بھی کامیابی سے منصوبے مکمل کئے گئے،جنرل منیجر کسٹمرسروسز جام گُل محمدزاہد نے یو ایس ایڈ پی ایس آئی اے کے وفد کو کمپنی کے بارے میں مکمل بریفنگ دی ۔
ملتان سے مزید