• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں محمد رضوان کی دوسری نصف سنچری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلش بلاسٹ ٹی20 میں شان مسعو د نے ہفتے کو لیسسٹر شائر کے خلاف 43 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ شان مسعود ٹی ٹوئنٹی ویٹالیٹی بلاسٹ میں ڈاربی شائر کی کپتانی کر رہےہیں۔ پاکستان کے صف اول کے بیٹر محمد رضوان نے بھی گلاسٹر شائرکیخلاف نصف سنچری اسکور کی۔ انہوں نے اس سے قبل گلمورگن کیخلاف بھی ففٹی بنائی تھی ۔ ان کی کارکردگی کے باوجود سسکس کو گلاسٹر شائر کے ہاتھوں 41 رنز سے شکست ہوئی۔ محمد رضوان نے دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے43 گیندوں پر58رنز بنائے۔ ایک دن قبل گلمورگن کے خلاف ہوو میں انہوں نے81 ناٹ آئوٹ رنز بنائے تھے۔ گلمورگن نے میچ سات وکٹ سے جیت لیا تھا۔

اسپورٹس سے مزید