• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید صحافی عزیز میمن کے مرکزی قاتل مشتاق سہتو کا اعتراف جرم

نوشہروفیروز(نا مہ نگار) محرابپور کے شہید صحافی عزیز میمن کے مرکزی قاتل مشتاق سہتو نے اعتراف جرم کرلیا۔چند روز پہلے گرفتار ہونیوالے مشتاق سہتو کو عدالت نے پولیس ریمانڈ میں دیا تھا۔ پولیس تفتیش کے دوران مشتاق سہتو نے پولیس کو جائے واردات پر مزید ثبوت بھی پولیس کو مہیا کئے۔اسمیں عزیز میمن کا پرس، نجی ٹی وی کا لوگو شامل ہے۔ عزیز میمن کو قتل کرکے روہڑی کینال کے جس مقام پر لا ش پانی میں ڈالی گئی تھی وہاں کی نشاندہی بھی کی گئی۔ شہید عزیز کے بھائی نے اپنے موقف میں کہا کہ میں ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد اور کورٹ سے مطالبہ کرتا ہوں ان سے پوچھا جائے کہ میرے بھائی کو کس کے کہنے پر قتل کیا اس سے اصل قاتل کا سراغ او رریمانڈ بڑھاکر مکمل تفتیش کی جائے۔

سندھ بھر سے سے مزید