پشاور(جنگ نیوز)پاکستانی پیپلز پارٹی نیبر ہڈ کونسل سعید آباد 35 شاہین مسلم ٹاؤن یوسی 12 کے رضا خان صافی نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 1992ء سے پیپلز پارٹی سے وابستہ ہے اور پارٹی کی خاطر ہر جانی و مالی قربانیاں دیں اور پارٹی سے کسی قسم کی غداری نہیں کی لیکن پارٹی کا سابق سٹی صد نثار مسلسل غلط بیانی کررہا ہے لہٰذا بے بنیاد الزامات کی وجہ سے پارٹی چھوڑنے پر مجبور ہوگیا ہے ۔مستقبل کا فیصلہ علاقہ عمائدین اور خاندان کی مشاورت سے کروں گا۔