اسلام آبا(جنگ نیوز،ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے الیکشن کے حوالے سے عمران خان کی دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھمکی اور ڈکٹیشن پر مبنی ہوئے تو آپ سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ الیکشن کی تاریخ مانگتے ہیں، میں آج آپ کو الیکشن کی تاریخ دیتی ہوں، لکھ لیں اگست 2023 میں الیکشن ہوں گے، دھونس دھمکی سے مذاکرات نہیں کرینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیازی نے 4 سال صرف انتقام کی سیاست کی،آپ نے 20لاکھ لوگ لانے کا دعویٰ کیا تھا 20 ہزار لوگ لے آتے،100 سال تیاری کرلیں عوام آپ کے ساتھ نہیں ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت کو فیصلہ کرنا ہوگا عمران خان کی دھمکی میں آکر کوئی ایسا فیصلہ نہ دیں۔ عمران خان صاحب آپ نے جھوٹ بول بول کر وقت ضائع کر دیا ہے۔
مسلم لیگ ن کی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب اب ہم کہتے ہیں آپ کو این آر او نہیں ملے گا، اس ذہنی حالت میں آپ کو بالکل بھی ٹی وی پر آنے کی ضرورت نہیں۔